Top

Testimonials

ارسلان احمد

میں اور میری فیملی نے ۲۰۱۵ میں یوسکا ہیلتھ کیئر کلینک کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر رضوان میں وہ قابلیت ہے کہ انہوں نے بہت دھیان سے ہمارے مرض کی تشخیص کے بعد ادویات لکھ کر دی۔ وہ ہماری ہر بیماری دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اچھی اور صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے بھی بتاتے ہیں۔ رضوان کا میرے بڑے بچوں کے ساتھ بہت اچھا رشتہ بن گیا ہے۔ اور وہ ہمیشہ ان سے بات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ رضوان بہت ہی حقیقی اور خیال رکھنے والا ہے۔ میں ان کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری زندگی کو بدل کے رکھ دیا ہے۔ شکریہ

سخاوت علی

میں یوسکا ہیلتھ کیئر کو خوب سراہتا ہوں۔ یہاں کے ڈاکٹرز کا علاج کسی اور جگہ پر مل ہی نہیں سکتا۔ انکی ایڈینٹریکس کٹ بہت کارآمد ہے۔ یہ بہت اچھی اور طاقتور ادویات کا چناو کرتے ہیں۔ پہلی اپوائینمنٹ بہت وضاحت کے ساتھ تھی کیونکہ ڈاکٹر آپ کی بیماری سے متعلق مکمل معلومات لیتا ہے۔ پچھلے سال مجھے بہت سے مسائل کا سامنا تھا جو کہ میرے فیملی ڈاکٹر سے ٹھیک نہ ہو سکے۔ پھر میں نے میں یوسکا ہیلتھ کیئر سے دوائی لی اور میں ایک ہی ہفتے میں ٹھیک ہو گیا۔ میں مسقبل میں یوسکا ہیلتھ کیئر سے ہی علاج کرواں گا۔

محمد عثمان

میں یوسکا ہیلتھ کیئر کلینک پر جنوری ۲۰۱۴ سے جانا شروع کیا۔ میں نے اپنے آپ کو نا صرف بہتر محسوس کیا بلکہ پہلے سے زیادہ انرجیٹک بھی۔ وہاں مریضوں کے لئے سہولیات اور وہاں کا عملہ بہت مدد گار ہے۔

آفتاب الحسن

مریضوں کو میڈیکل کی سہولت دے کر ان کی جان گئی ہے۔ جو کہ یوسکا ہیلتھ کئیر کلینک کی شفقت ہے جو ایک معیاری علاج فراہم کر رہے ہیں۔یہ زندگی کو بدل دینے والا تجربہ ہے۔

شکیلہ

میرا نام شکیلہ ہے اور عمر ۳۵ سال ہے۔ مارچ ۲۰۱۵ میں مجھے چیسٹ انفیکشن ہوا سانس لینا مشکل ہوتا تھا سیڑھیاں چڑھنا بھی دشوار تھا۔ سانس کا بہت مسلہ تھا۔ سب سے پہلے اس کو عام سمجھتے ہوئے فیملی ڈاکٹر کے پاس گئی تو انہوں نے ایکسرے کروایا اور آگے ڈاکٹر مظفر کے پاس بھیج دیا۔ اس نے کہا کہ مسلہ عام نہیں ہے دمہ کا مرض ہے۔ ایک پھیپھڑے میں وائٹ سپاٹ ہے جو شائد بچپن میں ٹی بی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ پھر ڈاکٹر صاحب نے اپنا علاج شروع کر دیا - اس میں دوائی کے ساتھ ۷ انجیکشن بھی دئے جو ۷ دن روزانہ لگوانے تھے۔ انہیلر بھی استعمال کرنے کو کہا۔ ۳ ماہ کے کورس کے بعد جب دواِئی چھوڑی تو دوبارہ سنیزنگ شروع ہو گئی۔ دوبارہ اس کے پاس گئی اس نے کہا کہ آپکو الرجی بھی ہے۔ دمہ بھی۔ آپ احتیاط کریں اور ساتھ اکتوبر میں اور دسمبر میں دوبارہ انجیکشن لگوائیں۔ اور پھر آپ کو دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔ مگر یہ سب کرنے کے بعد دوبارہ سے میں بیمار ہو گئی۔ پورا سال اتنی دوائی استعمال کرنے کے بعد بھی مجھے آرام نہ آیا اور پریشانی الگ بڑھتی جا رہی تھی۔ پھر یہ سب کرنے کے بعد میں ڈاکٹر رضوان جو کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں دوائی لینا شروع کی۔میں نے یہ دوائی صرف اس لئے لی کہ وقتی آرام آجائے کیونکہ میں بہت اذیت میں تھی۔ مگر اﷲ کا شکر ہے کہ ہفتہ دوائی استعمال کرنے کے بعد ہی مجھ میں بہتری آئی۔ سانس بھی بہتر ہو گیا۔ پھر میں نے ین سے باقاعدگی سے دوائی لینا شروع کر دی انہوں نے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی کروائے اور پھر آہستہ آہستہ سارے امراض ختم ہونا شروع ہو گئے۔ وہ سارے امراض جن کے بارے میں ڈاکٹرز کا خیال تھا کہ یہ ساری عمر ساتھ رہیں گے اور میں ایسے ہی ساری زندگی گزاروں گی۔ مجھے ڈاکٹر رضوان کی دوائی سے اتنا آرام آیا کہ مجھے یقین نہیں آیا۔ اور اب میں اﷲ کی مہربانی سے بالکل ٹھیک ہوں۔ میں ڈاکٹر رضوان کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ جنہوں نے بہت تعاون کیا اور اتنا اچھا علاج کیا کہ سب دوائیاں، انجیکشنز اور انہیلر چھوٹ گئے۔ اب مجھے ڈاکٹر پر اور ہومیوپیتھک دوائی پر اتنا یقین ہے کہ اپنے بچوں کو بھی میں ان سے دوائی لے کر دیتی ہوں۔ شکریہ ڈاکٹر رضوان آپ کا بہت بہت شکریہ

کائنات یوسف
عدالت گڑھ سیالکوٹ

میرے سر پر ایک ابھار تھا جو کہ بہت سخت اور پر درد تھا درد کی شدت اور وسعت یہ تھی کہ یہ درد میرے کانوں اور گردن تک آتا تھا اور شدت کی وجہ سے نڈھال ہو جاتی تھی۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے سرجری کا مشورہ دیا۔ کچھ دن بعد سرجری تھی کہ ہمارے ہمسائیوں نے ہمیں یوسکا ہیلتھ کئیر کے بارے میں بتایا اور ایک دفعہ آزمانے کو کہا ہم اگلے ہی دن کلینک پر پہنچ گئے۔ وہاں کا سٹاف بہت ہی نفیس تھا ہمیں ایک ویٹنگ روم میں بٹھایا اور باری کا انتظار کرنے کو کہا۔ انتظار کے بعد جب ہماری باری آئی تو ڈاکٹر نے بڑے تحمل سے میرا چیک اپ کیا۔ اور چیک اپ کرنے کے بعد تسلی دی کہ آپریشن کے بغیر ہی میرا کامیاب علاج ہو سکتا ہے۔ تو پھر میرا علاج شروع ہوا اور میں دو ماہ کے علاج سے حیرت انگیز طریقے سے بالکل ٹھیک ہو گئی میں یوسکا ہیلتھ کئیر اور ان کے ڈاکٹر کا بے حد مشکور ہوں جنکی وجہ سے میں آپریشن کے بغیر ہی بالکل ٹھیک ہو گئی۔ شکریہ یوسکا شکریہ ڈاکٹ

محمد جاوید

میری بیٹی جس کی عمر ٦ سال ہے۔ اس کو پیدائش کے بعد سے الٹیوں اور پیچس کا سامنا تھا۔ بہت ساری ادویات استعمال کروائی گئی لیکن وقتی افاقہ کے علاوہ اور کچھ حاصل نہ ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی طبعیت اور خراب رہنے لگ گئی۔وہ نہ تو ٹھیک سے بول پاتی تھی اور نہ ہی اس کی گروتھ ٹھیک سے ہو رہی تھی۔ڈاکٹر حضرات نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ عمر کے ساتھ ساتھ یہ خود بخود ٹھیک ہوتی جائے گی۔ لیکن اس کی حالت اس طرح کی تھی کہ ہر مہینے میں ۲ یا ۳ دفعہ اس کو ہسپتال میں داخل کروانا پڑتا تھا پھر ہمیں یوسکا ہیلتھ کئیر کا پتہ چلا۔ وہاں کے ڈاکٹر نے بہت تسلی سے میری بچی کا چیک اپ کیا اور دوا دی۔ دس دن کے بعد دوبارہ آنے کو کہا۔ دس دن کے بعد بچی کے پاخانے بالکل رک چکے تھے۔ اب وہ معمول کے مطابق پاخانہ کیا کرتی تھی۔اور اس کی الٹی بھی بالکل ٹھیک ہو گئی تھی۔ یوسکا ہیلتھ کئیر کے ڈاکٹر نے ایک ماہ کی اور دوا دی اور دوبارہ وزٹ کا کہا۔ ایک ماہ بعد اس کی زبان بھی کافی حد تک صاف ہو چکی تھی۔ اور اب وہ جو بولتی تھی اس کو سمجھا جا سکتا تھا اور اس کےساتھ بچی کا کھانہ پینا بھی بہت بہتر ہو گیا تھا۔ ابھی بھی بچی ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہے اور ماشاؑﷲ بالکل ٹھیک ہے۔ اب میری ساری فیملی یہی سے علاج کرواتی ہے اور شفایاب ہوتی ہے۔ میں تہہ دل سے یوسکا کئیر کا مشکور ہوں۔ جن کی وجہ سے میری بچی شفا یاب ہوئی۔

Ghazali School
Dalowali, Sialkot

We hereby confirm that, we are using Yusqa medicines in our school to fulfill the requirement of health of our students. Further we hereby confirm that we are satisfied with the result of medicines.

Mrs Iftikhar

I am worried about my disease and visit many doctors for treatment but I was not satisfied then one of your patients have recommended you as a good doctor but I am going one step further to also to recommend you as great human being. More than a good doctor, I value the fact that you were a good listener your investigation and medicines about disease excellent more than being just professionals, I value the fact that your attitude was excellent.

Tahira Siddiqui

I wanted to take a moment to thank you for doing such a wonderful job on my Allergy. This was something I thought about doing for a long time and finally did it. My results are very natural. Others doctors simply treat their patients with medicines but forget to do the most import thing which you do. Help them to move on with their lives with motivating words and inspirational thoughts. Thanks for everything doctor.

ڈاکٹر محمد رضوان

یوسکا ہیلتھ کئیر ایک اہسا نام ہے جو کسی تعرف کا محتاج نہیں۔ اس ادارے کی میڈیکل میں بہت ہی سنہری حروف میں لکھا جانے والا ہے۔ اس ادارے کا عملہ، انتظامیہ اور ڈاکٹر بہت ہی شفیق، خوش اخلاق اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔اس ادارے کے ڈاکٹرز کی انتھک محنت سے بہت سے مریض جو کہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے سمجھتے تھے ان کو شفا کاملہ عطا کی۔اس ادارے کے مختلف جگہوں پر کیمپس کا اینعقاد کیا جاتا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کی سہولیات اس مہنگے دور میں فری فراہم کی جاسکے۔ اﷲ ادارے کو اور زیادہ پھلائے تاکہ یہ مزید مریضوں کو شفایاب کر سکے

محمد آصف

میں ڈاکٹر رضوان کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے نئی زندگی دی۔ مجھے معدے اور جگر کا بہت پرانا مسلہ تھا۔بہت ساری ادویات کھانے کے بعد وقتی افاقہ ہوتا تھا۔ میری حالت تو اس قدر بگڑ چکی تھی کہ مجھ سے چکروں کی وجہ سے چلا بھی نہیں جاتا تھا۔ ہر وقت افسردہ اور چپ چپ رہنا میری عادت بن گئی تھی۔اس بیماری کی وجہ سے میرا کام کاج بھی متاثر ہو چکا تھا۔ایک دن میرا دوست مجھے ڈاکٹر رضوان کے پاس لے گیا۔ڈاکٹر رضوان نے بہت دھیان سے اور تسلی سے میری بات سنی اور بڑی احتیاط سے میرا چیک اپ کر کے مجھے میڈیسن دی۔اور ایک ہفتہ بعد دوبارہ بلایا۔ اس ہفتہ میں بہت بہتر ہو گیا۔جب دوبارہ چیک اپ کے لئے گیا تو انہوں نے اور دوائی دی جس سے میں تیزی سے بہتر ہو گیا۔ ہوں اتنا پرانا مرض ڈاکٹر رضوان کی اپنی خداداد صلحیتوں سے مجھے بہت جلد شفا یاب کیا۔ انہوں نے مجھے جینے کی نئی امنگ جگا دی ان کا یہ احسان میں زندگی بھر نہیں بھولوں گا

میاں شہباز الحسن مہر

میں یوسکا (Yusqa) ہیلتھ کئیر کے ارکان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کے فری ہیلتھ اوئرنیس کیمپس کی بدولت لوگوں میں اتنا شعور پیدا ہو گیا ہے کہ وہ صحت کے متعلق غور کریں اور کسی غیر معمولی تبدیلی کا علاج کروا سکیں۔ شکریہ یوسکا(Yusqa)

رخسانہ کوثر

مجھے ۳ سال پہلے کمر میں شدید درد اٹھا۔ درد اتنا شدید تھا کہ میں مکمل طور پر بستر پر لیٹ گئی۔ بہت سے ڈاکٹروں سے ادویات لی لیکن کسی سے آرام نہیں آرہا تھا۔بلکہ طبعیت سنبھلنے کی بجائے بگڑتی چلی گئی پھر میرے احباب نے مجھے ڈاکٹر رضوان کا بتایا میں نے ان سے چیک اپ کے بعد جب میڈیسن کھائی تو حیران کن نتائج دیکھنے میں ملے۔ میں بہت جلد ٹھیک ہونا شروع ہو گئی۔ جس علاج کے لئے میں ایک سال تک مختلف ڈاکٹروں سے ادویات کھاتی رہی لیکن فرق نہیں پڑتا تھا تو ڈاکٹر رضوان کی دو ماہ میڈیسن کھانے سے میں اس قدر بہتر ہو گئی کہ اب میں اپنی زندگی کے کام باآسانی کر سکتی ہوں۔ میرا ابھی علاج چل رہا ہے۔ لیکن ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے میں بہت جلد ٹھیک ہو جاوں گی۔ ڈاکٹر رضوان میری زندگی میں فرشتہ بن کے آئےہیں۔ انہوں نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ میں ان کی بہت مشکور ہوں

Mrs Ayesha Nasir
General Manager

My daughter Sana suffered from cold with recurring tonsillitis. She would have attacks almost every month, lasting for ten days, requiring the course for antibiotics. After starting treatment with Identrix, she is fine now. Tonsillitis started showing improvement within two months. The frequency of getting cold also reduced, and she is better in five months. She is gaining weight, overall improving her health. I am thankful to Identrix